Latest Press Releases


تکبر قلب کی وہ بیماری جو انسان سے حقائق بھی اوجھل کر دیتی ہے


 قرآن کریم کے معانی اور مفاہیم میں اپنی مرضی کو داخل کرنا یا کمی بیشی کرنا جائز کو ناجائز قرار دینا اور ناجائز کو جائز قرار دینا ایسا ہی ہے جیسے کوئی اپنے پیٹ میں آگ بھر رہا ہو۔اکثر ہم یہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ میری پسند کا ہو اگر ایک جگہ سے پسند کا فیصلہ نہ ملے تو ہم کسی دوسرے کے پاس فیصلہ لینے چلے جاتے ہیں یعنی جو فیصلہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کا ہے اس کے خلاف اپنی پسند کو ترجیح دینا کہ جیسے میں چاہتا ہوں ویسے ہو یہ بہت بڑا جرم ہے اس طرح کا فیصلہ لینے والا اور فیصلہ دینے والا دونوں اس جرم کے مرتکب ہیں جو گناہ عظیم ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ قرآن کریم دوا بھی ہے اور غذاء بھی۔جو قرآن کریم کا علم رکھتے ہیں جتنا علم ہو گا ان کی ذمہ داری بھی اتنی بڑھتی جائے گی۔دنیا کی زندگی، دنیا کے معاملات سے بندہ سیکھتا ہے زندگی کا دائرہ انسان کو حقائق سکھلاتا ہے پھر بھی بندہ نہ سمجھ سکے تو یہ بدنصیبی ہے۔دنیا کی زندگی امتحان ہے اس میں نفس بھی ہے شیطان بھی ساتھ ہے اور پھر معاشرے کے معاملات بھی اثر انداز ہوتے ہیں لہذا ان سب سے دفاع کی بھی ضرورت ہے نماز دفاع کے لیے بہت بڑی ڈھال ہے۔اللہ کریم قرآن کریم میں فرماتے ہیں کہ نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ نماز کی ادائیگی اللہ کے حکم کے مطابق ہو۔اگر نماز سے یہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے اس کا مطلب ہے کہ ہماری نماز کو شرف قبولیت حاصل نہیں کہیں کچھ کمی رہ گئی ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی عبادات کا شمار کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کو بھی بتاتے رہتے ہیں بھائی جس کی عبادت کر رہے ہو وہ خوب جانتا ہے کہ آپ کنتی عبادت کر رہے ہیں۔اللہ کریم اہل جنت سے کلام فرمائیں گے جنت میں بے شمار جنت کے انعامات ہیں لیکن اہل جنت کے لیے سب سے بڑاا نعام دیدار باری تعالی ہو گا۔یہ بہت بڑی اللہ کی نعمت ہے۔اور جو اللہ کریم کی نا فرمائی کر رہے ہیں اللہ کریم ان سے بات نہیں کریں گے یہ کتنی بڑی سزا ہے۔قیامت کے روز جنہیں اللہ کی رحمت نصیب ہو گی ان کا ظاہر وباطن پاک ہو جائے گا۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Taqqabur qalb ki woh bemari jo insaan se haqayiq bhi oojhal kar deti hai - 1

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی یو کے، کینیڈا اور امریکا کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد وطن واپسی


اسلام آباد ائیر پورٹ پر راولپنڈی کے ڈویژنل صدر اور صاحب مجاز حافظ غلام قادری، جنرل سیکرٹری محمد ارشد، اسلام آباد ڈویژن کے امیر چودھری طارق جنرل سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری کے علاوہ امیر سلطان روہڈھا، ملک افتخار عرف بھٹو، ملک اکبر سیٹھ، ملک نعیم، ملک اکبر، ملک اکرام، اکبر پپو، ملک سرور، ملک سردار خان بھی موجود تھے تمام احباب نے حضرت کا والہانہ استقبال کیا اور اپنے شیخ کو پھولوں کے گلدستے بھی  پیش کیے.
امیر عبدالقدیر اعوان نے اس روحانی تربیتی دورے کے دوران کینیڈا کی مختلف ریاستوں کی مساجد میں جمعتہ المبارک کے خطابات کیے دیگر کمیونٹیز سے انفرادی ملاقاتیں کی اور انکی دعوت پر کمیونٹی ہالز میں ہونے والے پروگرامات میں بیان کیے اس کے علاوہ مریکا کی 9 ریاستوں جن میں نیو یارک، نیو جرسی اور واشنگٹن ڈی سی شامل ہیں،  میں ترتیب شدہ پروگراموں میں خطاب کیے جن میں مسلمز آف امریکا کی میزبانی میں پروگرام بھی شامل ہے  ان پروگرامات میں مقامی کمیونٹیز  نے بھرپور شرکت کی اور کیفیات قلبی و برکات نبوی ﷺ کی عظیم دولت سے فیضاب ہوئے۔
 اس دورے کا آخری پروگرام بعثت رحمت عالم  ﷺ کے موضوع پر یو کے کے دارالحکومت لندن میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر عبدالقدیر اعوان نے فرمایا دین اسلام اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات کانام ہے اس میں کسی کی بھی ذاتی پسند کو دخل نہیں۔ ہمیں دین اسلام کی ضرورت ہے دین اسلام ہمارا محتاج نہیں ہے۔ اگر اللہ کریم سے بندگی کا رشتہ نصیب ہو جائے تو دنیا کی محبتیں بھی پاکیزہ ہو جاتی ہیں.
بیرون ملک ہمارے پاکستانی میڈیا نے ان پروگراموں کوبھر پور کوریج دی اس طرح حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا یہ روحانی تربیتی دورہ بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوا
Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh silsila Naqshbandia Owaisiah ki U.K , canada aur America ke Rohani tarbiati dora ke baad watan wapsi - 1

اگر اللہ کریم سے بندگی کا رشتہ نصیب ہو جائے تو دنیا کی محبتیں بھی پاکیزہ ہو جاتی ہیں


 انبیاء ؑ وہ ہستیاں ہیں جوخالق سے آشنائی کا سبب ہیں۔دین اسلام اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات کانام ہے اس میں کسی کی بھی ذاتی پسند کو دخل نہیں۔ہمیں دین اسلام کی ضرورت ہے دین اسلام ہمارا محتاج نہیں ہے۔آپ ﷺ نے پیدائش سے لے کر چالیس سال کی عمر تک ایسی زندگی بسر فرمائی جس کی شہادت سارے اختلافات کے باوجود اہل مکہ آخر تک دیتے رہے۔جب آپ ﷺ نے دعوت حق دی تو لوگوں نے آپ ﷺ کی مخالفت کی لیکن اس کے باوجود کوئی آپ ﷺ کے اخلاقیات پر انگلی نہیں اُٹھا سکا۔آپ ﷺ کی دیانت و امانت پر سوال نہیں کر سکا صادق اور امین ہونے پر کسی نے بات نہیں کی۔جب آپ ﷺ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرما رہے تھے تو لوگوں کی امانتیں آپ کے پاس تھیں آپ ﷺ نے حضرت علی ؓ کی ذمہ داری لگائی کہ لوگوں کی امانتیں واپس کر کے آپ بھی مدینہ منور ہ تشریف لے آئیں۔آج ہمیں جو امتی کا رشتہ نصیب ہے اس کی بنیاد بھی بعثت عالی ہے۔آج ہم بھی اس رشتے کے دعوے دار ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کریم کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں آپ ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا لندن میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب!
  انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتراض کرنے کی بجائے جو اللہ کریم نے ہمیں عطا فرما یا ہے اس کا شکر ادا کر نا چاہیے۔جب بندے کا تعلق اپنے اللہ کریم سے مضبوط ہو گا تو وہ اللہ کی مخلوق سے بھی پیار کرے گا اور پورے خلوص سے مخلو ق کے درد کو اپنا درد سمجھے گا لیکن اگر اپنے خالق سے ہی تعلق مضبوط نہیں ہے تو مخلوق سے تعلق کس درجے کا ہو گا۔ہم جو اللہ کے بندوں سے تعلق بناتے ہیں اس میں ذاتی خواہشات ذاتی فائدے ہوتے ہیں کئی طرح کی امیدیں لگا لیتے ہیں کہ فلاں کے ساتھ تعلق سے میرا فلاں کام ہو جائے اللہ کریم وحدہ لاشریک ہیں اگر ہم توحید میں مضبوط عقیدہ کے مالک ہوں گے پھر ہماری ساری امیدیں اللہ کریم سے وابستہ ہوں گی اور مخلوق سے بھی تعلق اس بنا پر ہوگا کہ اللہ کریم کا حکم ہے کسی ذاتی فائدے کے لیے نہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام اخلاقیات کا درس دیتا ہے۔نبی کریم ﷺ کے اخلاق سے کردار سے لوگوں نے اسلام قبول کیا ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آج ہمارے اخلاق اور ہمارے کردار کس طرف جا رہے ہیں جب زندگی اللہ کے حکم کے مطابق بسر کریں گے تو دنیا سے رخصتی کے وقت بھی ہماری زبانوں پر اللہ کا نام ہی ہو گا۔اس دنیا میں ہر وقت بندہ امتحان میں ہے۔جانے اختتام کیسا ہو ہر لمحہ خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔اسی دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تعمیر بھی کرنی ہے ایسے زندگی بسر کریں جیسے اللہ کریم نے پسند فرمایا ہے۔
  یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان دو ماہ کے بیرون ممالک دورے پر ہیں جس میں کینیڈا،امریکہ اور انگلینڈ شامل ہیں یہ لندن پروگرام اس دورے کا آخری پروگرام ہے ان شاء اللہ اس کامیاب دورے کے بعد حضرت جی وطن واپس تشریف لائیں گے۔اس دورے کے دوران بہت سے پروگرامز ہوئے جن میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی اور لوگوں نے حضرت جی سے ون ٹو ون بھی ملاقاتیں کیں اور اپنی روحانی تربیت کے لیے حاضر ہوئے۔
Agar Allah kareem se bandagi ka rishta naseeb ho jaye to duniya ki muhabbaten bhi pakeeza ho jati hain - 1

اسلام ہمیشہ امن کا درس دیتا ہے


جب مسلم اُمہ دینی احکامات اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو گی تو مسلمان پوری دنیا میں محبت و اخوات اور یگانگت کا سبب بنے گا۔اسلام ہمیشہ امن کا درس دیتا ہے۔اپنے فرائض کی ادائیگی اور دوسروں کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔آج غیر مسلم نے بھی جو اسلام کے احکامات اپنی زندگیوں میں نافذ کیے ہوئے ہیں وہ دنیاوی لحاظ سے ان اصولوں سے مستفید ہو رہے ہیں اور ترقی کر رہے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر امریکہ واشنگٹن ڈی سی میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب 
  یادر ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں اس با برکت پروگرام کے موقع پر  مسلم کمیونٹی کی طرف سے حضرت جی کوچیئر مین ساجد تارڈ نے  اعزازی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا اور آپ کی اسلامی اور مسلم امہ کے لیے خدمات کو سراہا
islam hamesha aman ka dars deta hai - 1

اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات پر عمل کرنے سے اللہ کی رضا نصیب ہوتی ہے


 سب نے ایک دن اپنے اپنے عمل کا حساب دینا ہے اللہ کے حضور ایک دن پیش ہونا ہے تب بات جزاو سزا کی ہوگی تب عمل کا وقت ختم ہو جائے گا اگر کوئی اس دن سے بچنا چاہتاہے اگر آج اس دن کا خوف محسوس کر رہے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ آج ان قوانین کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں جو اللہ کریم نے ہمارے لیے بنائے ہیں پھر اس دن کا کوئی خوف نہ رہے گا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا نیو جرسی (امریکہ) میں کمیونٹی سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات پر عمل کرنے سے اللہ کی رضا نصیب ہوتی ہے قرب نصیب ہوتا ہے۔اولاد کی تربیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر تربیت کے لیے والدین کو چاہیے کہ خود کو دین اسلام پر لے آئیں خود صالح عمل اختیار کریں جب آپ خود نیک ہوں گے تو آپ کی اولاد کی پہلی درسگا ہ اپنا گھر ہے جب آپ کو نیک اعمال کرتے دیکھیں گے تو وہ بھی ان شاء اللہ نیک عمل ہی اختیار کریں گے۔خود نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو بچے بھی بہتر تربیت یافتہ ہوں گے۔نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ ہمارے لیے زندگی گزارنے کیلیے بہترین نمونہ ہے۔جہاں ہم دنیاوی امور کے لیے دن رات کوشاں ہیں اس سے بھی زیادہ دین اور آخرت کی اہمیت ہے۔سمجھ کر نا سمجھی کرنا خود سے زیادتی ہے۔
  آخر میں انہوں نے ذکر قلبی کی اہمیت پر بھی بات کی اور لوگوں کو ذکر قلبی بھی سکھایا۔ اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Allah aur Allah ke rasool SAW ke irshadat par amal karne se Allah ki Raza naseeb hoti hai - 1

آپ ﷺ کے درِ اقدس سے مخلوق کو رب کائنات سے آشنائی نصیب ہوئی


نو رایمان وہ دولت ہے جس سے حق کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔ظاہری اور باطنی پہلوؤں کو تربیت نصیب ہوتی ہے۔آپ ﷺ کی ذات اقدس سے وہ راہنمائی نصیب ہوتی ہے جس سے دنیا کی زندگی میں بھی کامیابی نصیب ہوتی ہے اور آخرت کی تعمیر بھی ہوتی چلی جاتی ہے۔آپ ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اس کے باوجود بھی کوئی حق کو اختیار نہ کرے قرآن کریم فرماتا ہے وہ اندھا ہے بہرہ ہے۔ ہمیں آپ ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا اور حق عطا فرمایا راہنمائی کے اسباب پیدا فرمائے انبیاء مبعوث فرمائے اللہ کریم کا اپنے بندوں پر بہت بڑا احسان ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا نیو یارک امریکہ میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ ہماری عبادات میں خلوص ہونا چاہیے ہمیں یہ ادراک ہو کہ ہم اپنے اللہ کے روبروہیں جیسے حدیث شریف میں ملتا ہے کہ اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو اگر یہ درجہ نصیب نہیں تو کم ازکم یہ درجہ ضرور ہو کہ میرے اللہ کریم مجھے دیکھ رہے ہیں اگر یہ کیفیت بھی نہیں مل رہی تو پھر کہیں کچھ کمی رہ گئی ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارا ایمان ہے کہ اللہ کریم ہر وقت ہر جگہ موجود ہیں۔صحابہ کرام ؓ  وہ ہستیاں ہیں جو عشق مصطفے ﷺ کے لیے سنگ میل کا درجہ رکھتی ہیں۔آپ ﷺ کے پاس ایک ایک بات عرض کرتے اور راہنمائی حاصل کرتے۔انہوں آپ ﷺ کے خدام ہونے کا حق ادا کر دیا جو حکم ہوتا اس پر سر تسلیم خم کر دیتے۔آپ ﷺ کی بعثت انسانیت پر اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔اللہ کریم نبی کریم ﷺ کا اتباع نصیب فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی 
  یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان دورہ یوکے،کینیڈامکمل کر کے اب امریکہ میں مختلف پروگرامز میں لیکچر دے رہے ہیں۔اور لوگوں کو ذکر قلبی کی تربیت دے رہے ہیں۔

Aap SAW ke dar-e Aqdes se makhlooq ko rab-e- kaayenaat se ashanie naseeb hui - 1

معاشرے میں قوانین پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے


  بندہ مومن پر اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے کہ آپ ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا۔حضرت آدم ؑ نے جب اللہ کریم کے حضور التجا کی تو واسطہ میں محمد الرسول اللہ ﷺ کا نام مبارک پیش کیا۔اگر اس بات کو سامنے رکھیں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسوہ رسول ﷺ کے مطابق اپنا ایک ایک لمحہ بسر نہ کریں۔اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ مختلف قوموں،مختلف عقائد رکھنے والوں کے درمیان محبت اور یگانگت کا سبب بنتا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا کینیڈا میسس ساگا جامع مسجد ریا ض الجنہ میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ ہر بندہ کوئی بھی عمل کرتا ہے،بات کرتا ہے تو اس کے معاشرے میں اثرات مرتب ہو رہے ہوتے ہیں اچھے یا برے۔اجتماعی طور پر کوشش کرنی چاہیے کہ اچھا بولیں اچھا عمل کریں اور جہاں بھی رہ رہے ہیں وہاں کے قوانین کی پاسداری کریں۔قوانین کا اطلاق اور اس کا احترام یہ معاشرے کی بنیاد ہیں جہاں سے یہ احساس اُٹھ جاتا ہے وہاں معاشرے عدم استحکام کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں جہاں پر سلسلہ عالیہ کینیڈا کے ساتھیوں نے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا ہوا ہے جن میں آپ کے خصوصی خطاب ہوں گے اس کے علاوہ انفرادی ملاقاتیں بھی طے ہیں
Moashre mein Qawaneen pr amldaramid intehai zaroori  hain - 1

ذاتی فتح و شکست کو بالائے طاق رکھ کر ملک کا سوچنا ہوگا۔


 بندہ مومن کی حقیقی آزادی اتباع رسالت ﷺ میں پنہاں ہے۔کسی بھی ملک کی تعمیر میں کئی سوسال لگ جاتے ہیں لیکن تخریب کے لیے چند ماہ کافی ہیں۔ہم تعمیر کے نام پر تخریب میں لگے ہوئے ہیں معاشرہ میں جب بگاڑ آئے گا تو کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔اس ظلم میں جو جتنا شریک ہو گا اس کو اتنا جواب دینا ہوگا۔یہ کونسا انصاف ہے جو اتفاق پر عملدرآمد نہ ہونے دے۔آج جو ملکی حالات چل رہے ہیں سب اپنی ذات کو مقدم رکھ کر چل رہے ہیں اجتماعی سوچ تو یہ ہونی چاہیے تھی کہ ملک و قوم اولین درجے میں ہو۔
  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر دارالعرفان منارہ میں اجتماع سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ میرا تعلق صرف ایک جماعت سے ہے جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ کی ہے۔میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔وطن عزیز کے وجود میں آنے سے پہلے اس کے دشمن موجود ہیں ہمارے پاس اللہ کے دئیے ہوئے قوانین موجود ہیں بس ان کے اطلاق کی ضرورت ہے آج جو حقیقی آزادی کی بات ہو رہی ہے یہ کون سی حقیقی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔حقیقی آزادی اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ میں ہے۔ہمیں دوسروں پر نظررکھنے کی بجائے اپنے بارے سوچنے کی ضرورت ہے اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔آج جو کچھ بھی ہورہا ہے صرف اپنی اپنی ذات کی لڑائی لڑ رہے ہیں ملک و قوم کی کسی کو فکر نہیں ہے۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں تا کہ ہم صحیح اور غلط کی پہچان کر سکیں۔ 
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Zaati fatah o shikast ko baalaye taaq rakh kar mulik ka sochna hoga . - 1

حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ انسانیت کے راہنما ہیں آپ ﷺ کی راہنمائی کے بعد کسی اورکی راہنمائی کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔


اللہ کریم جس چیز سے منع فرما دیں وہ کسی صورت بھی فائدہ نہیں دے سکتی۔جس چیز کو اللہ کریم نے حرام قرار دے دیا اگر ہم اسے استعمال کریں گے تو اس سے ہمارے کردار پر برے اثرات پڑیں گے اور معاشرے میں بھی بگاڑ پیدا ہو گا۔سود کے بارے میں آتا ہے کہ یہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ اعلان جنگ ہے۔اب اگر اسلامی معاشرے میں بھی اس کے جواز تلاش کیے جائیں اور اس پر بحث کی جائے کے حلال ہے یا حرام تو یہ ہماری بد نصیبی ہے ہم سود بھی کھائیں اور یہ بھی کہیں کہ ہم پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں ایسا نہیں ہوتا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب! 
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں آگ سے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اینکر پرسن ارشد شریف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ظلم ہو ا اس کے اعمال کی کتاب تو بند ہو گئی لیکن آج اس کے ساتھ ہوئے ظلم پر سیاست ہورہی ہے۔ہم یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ زندگی اور موت پر سیاست کر رہے ہیں اللہ کریم کا ارشاد ہے کہ حد سے نہ نکلو۔انسانی زندگی میں حدود وقیود بڑے معنی رکھتی ہیں جب انسان حد سے تجاوز کرتا ہے پھر معاشرے میں بھی بگاڑ پیدا ہو تا ہے۔ صدقہ خیرات کرتے ہوئے بھی ملاوٹ کر جاتے ہیں ہماری نیت کیا ہوتی ہے ہم نیکی کو بھی نیکی نہیں رہنے دیتے۔انسانی زندگی کے تمام اصول قرآن کریم عطا فرماتا ہے۔غیر مشروط اطاعت کا نام بندگی ہے یہی انسانی معراج اور مقصد حیات ہے۔جب بندہ برائی کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے تو اس کا دیکھنا،سننا اور بولنا بے معنی ہو جاتا ہے۔اللہ کریم سے اپنی بھول چوک کی معافی مانگنی چاہیے جو ہو چکا اس کی خالص اللہ کے حضور ندامت ہو اللہ کریم معاف فرمانے والے ہیں اور معافی کو پسند فرماتے ہیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Hazrat Mohammad Rasool Allah SAW insaaniyat ke rahnma hain aap SAW ki rahnumaiye ke baad kisi aur ki rahnumaiye ki zaroorat baqi nahi rehti . - 1

آپ ؐ سے محبت کرنے والا ایک مکمل اور بااخلاق زندگی گزارنے والا ہو گا


محمد رسول اللہ ﷺ ہم میں موجود ہیں۔تما م احکامات اور رہنمائی آپ ﷺنے وضع فرما دی زندگی گزارے کا طریقہ عطا فرمایا۔ آج ہم بعثت اور ولادت با سعادت کو منانا کہیں رسم و رواجات کی نذر تو نہیں کر رہے؟ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺتم میں تشریف فرما ہیں اور ان کے صدقے آج ہم مقصد حیات کو پا رہے ہیں ہمارا تعلق آپ ﷺسے ایمانی ہے جو کہ ہم پر اللہ کریم کا احسان ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان پاکستان کا سرگودھا دارالعرفان مسجد میں جمعۃ المبارک کے موقع پر بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر خطاب۔
انہوں نے کہاکہ آپ ؐ سے محبت کرنے والا ایک مکمل اور بااخلاق زندگی گزارنے والا ہو گا۔ جنہوں نے قصیدہ بردہ شریف لکھا وہ فالج کے مرض میں مبتلاتھے آپ ؐخواب میں آئے اور فرمایا اٹھو وہ نہ اٹھ سکتے تھے تو آپؐ نے ہاتھ پھیرا تو وہ اٹھے آپ ؐ نے فرمایا کہ وہ جو لکھا ہے سناؤتو آپؒ نے سنایا اور آپ ؐنے اس اظہار محبت کو بہت پسند فرمایااور اپنی چادر عطا فرمائی جب بوسیدی ؒ کی آنکھ کھلی تو وہ چادر آپ کے پاس موجود تھی۔بندہ مومن دوسروں کے لیے محبت اور آسانیاں پیدا کرنے والا ہو گا اور آج ہم دعوٰی محبت و عشق کرتے ہیں لیکن ہم عملی طور پر کہاں کھڑے ہیں اللہ کریم ہمیں طلب صادق عطا فرمائے امت میں اتفاق کا سبب بنیں اور جو کریں صالح ہو ملک میں اتفاق و اتحا د اور اپنا کا م ایمانداری سے ادا کریں ۔یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا میرا رزق حلال اور طیب ہے پھر سمجھ آئے گی کہ اظہار محبت وعشق اصل میں کیا ہے جمعۃ المبارک کی بابرکت سعاتیں ہیں اور ہم محبت رسولؐ میں جمع ہیں اللہ کریم ا سے قبول فرمائیں ہر ایک کی ہر طرح کی حاجت قبول فرمائیں آخر میں خواتین و حضرات سے ظاہری بعیت لی گئی اور دعا فرمائی۔
اس با برکت پروگرام میں چوہدری خالد حمید  ایم۔این۔اے سرگودھا  ڈاکٹر ارشد شاہد امیرجماعت اسلامی سرگودھا  شوکت علی  سی۔ای۔او  ایڈرکالج   فیض فاروق چیمہ ایم۔پی۔اے عمر چیمہ ڈویژن صدر سرگودھا محمد ارشادحسین سیکریٹری اطلاعات سرگودھا  بلال ارشد چیمہ سی۔ای۔او قرطبہ ٹاؤن  صاحب مجاز ین سلسلہ عالیہ، جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب عبدالماجد  اعوان اور سیکرٹری انفارمیشن امجد محمود اعوان کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
Aap SAW se mohabbat karne wala aik mukammal aur baaekhlaaq zindagi guzaarne wala ho ga - 1