Apni Ghaltion Aur Kotahiyon Par Nadim Hotay Hue Allah Ke Huzoor Tauba KarenSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Apni Ghaltion Aur Kotahiyon Par Nadim Hotay Hue Allah Ke Huzoor Tauba Karen

Munara, Chakwal, Pakistan
12-11-2021

 اس وقت بہت بڑی نافرمانی جو کہ مجموعی طور پر ہم سے سرزد ہو رہی ہے وہ سودی معیشت ہے جس کو حکومت وقت سے لے کر عام آدمی تک اختیار کیے ہوئے ہے۔ہمارے اوپر جتنی بھی مشکلات اور تکالیف ہیں چاہے وہ بد امنی کی صورت میں ہو،مہنگائی ہو یا باہم دست و گریباں ہونا ان سب کی وجہ ہمارے اپنے اعمال ہیں جن کا نتیجہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ ہم نمازیں بھی پڑھ رہے ہیں نیک اعمال بھی کر رہے ہیں اور حرام بھی کھا رہے ہیں ایسے میں ہمارے سجدوں کی شرف قبولیت کیا ہوگی۔بحیثیت مجموعی ایک سقوط ہے کوئی بھی غلط کو غلط نہیں کہہ رہا۔سب اپنی ذات کو بچانے کی فکر کر رہے ہیں۔ معاشرے میں جو اُلجھاؤ اور تضادات ہیں ان کی درستگی کے لیے کوئی قدم نہیں اُٹھایا جا رہا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم کو دیکھنا،چھونا،پڑھنا اور عمل کرنا اجروثواب ملتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم سے راہنمائی لی جائے اور اپنے کردارکوکے اس کے مطابق ڈھالا جائے۔خود کو صرف دنیا کے حوالے کر دینا مقصد حیات نہیں ہے مقصد حیات اللہ کی رضا ہے۔یہ عارضی اور فانی جہان ہے ہر گزرنے والے دن کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں ہماری زندگی شہادت دے رہی ہے کہ وقت گزر رہا ہے۔کتاب الٰہی عمل پیرا ہونے کے لیے ہے ہماری ذمہ داری ہے ہم دین کو سیکھیں،سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔ساری کامیابی اور ہدایت اس اللہ کی کتاب میں موجود ہے۔بنیادی بات یہ ہے کہ اپنے اللہ کے حضور توبہ کریں یہ احساس غالب آئے کہ جو میں نے کیا غلط کیا شرمندگی محسوس ہو ندامت ہو اور سچے دل سے اللہ کریم سے توبہ کی جائے ہم اپنی پسندو نا پسند کو جب اللہ کے حکم کے مقابل لاتے ہیں یہ درست نہیں اللہ کے حکم اور اللہ کی پسند پر زندگی گزارنی چاہیے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Apni Ghaltion Aur Kotahiyon Par Nadim Hotay Hue Allah Ke Huzoor Tauba Karen by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 12,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah