Quran Kareem Mein Farmaiye Gaye Usoolon Se Hi Haqeeqi Riyasat Madinah Ka Qiyam Mumkin Ho Ga .Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Quran Kareem Mein Farmaiye Gaye Usoolon Se Hi Haqeeqi Riyasat Madinah Ka Qiyam Mumkin Ho Ga .

Munara, Chakwal, Pakistan
07-02-2021

ریاست مدینہ کے وہ اصول جو نبی کریم ﷺ نے نافذ فرمائے وہی اصول اپنا کر یورپ اور مغرب ہم سے آگے نکل گئے اور ہم دعوی ایمانی کے باوجو د ان اصولوں کو چھوڑ کر پیچھے رہ گئے۔اللہ کریم نے ریاست مدینہ کے دس اصول قرآن کریم میں ارشاد فرمائے جن سے ایک خوبصورت معاشرہ کی تشکیل ہو سکتی ہے۔جہاں جہاں جس نے بھی ان اصولوں کو چھوڑ ا تو پھر اُس معاشرے میں افراتفری ہی پھیلی۔آج ہم ریاست مدینہ کی بات تو کرتے ہیں لیکن وہ اصول نہیں اپنا رہے۔جس دن ہم نے ان اصولوں کو اپنے معاشرے پر نافذ کردیا اس دن اس ملک کو ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاست بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر سالکین کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ صرف دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی معاشرے میں پھیلی بے حیائی اور برائی سے بچا جا سکتا ہے کہ ہمیں ان اخلاقیات کو اپنانے کی ضرورت ہے جو دین اسلام نے فرمائی ہیں۔والدین کے حقوق ان کا احترام،اولاد کی وہ تربیت جس کا حکم ہمیں قرآن کریم فرماتا ہے اس گمراہی کے دور میں ایسی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام دشمن عناصر اپنی پوری قوت کے ساتھ اس کام پر لگے ہیں کہ شیطنت کو کن کن ذرائع سے لوگوں تک پہنچایا جائے۔ برائی پھیلانے کے لیے ہر فورم استعمال کیا جا رہا ہے تو اس دور میں جتنا کوئی اسلام کے اندر آتا جائے گا،جتنا کوئی اسلام کی تعلیمات کو اپنائے گا وہ اسلام دشمن عناصر کی ان چالوں سے محفوظ رہے گا اللہ کریم اس کی حفاظت فرمائیں گے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ عبادات کو خالص اللہ کی رضا کے لیے اپنائیں۔اللہ کریم کے ساتھ سودے بازی نہ کریں کہ میں نماز پڑھوں تا کہ میری مشکلات حل ہو جائیں،فلاں وظیفہ پڑھو ں تا کہ رزق میں اضافہ ہو۔بلکہ اپنے اللہ کریم کے حضور اس لیے سربسجود ہوں کہ اس کی مہربانی اس نے ہمیں پیدا فرمایا اور پھر اپنی عبادت کے لیے پسند فرمایا یہ بھی اس کا احسان ہے کہ بندگی نصیب فرمائی۔تو اللہ اللہ کرنے سے بندہ میں خلوص پیدا ہوتا ہے جس سے اس کی عبادات خالص ہوتی ہیں اور شرف قبولیت کو پہنچتی ہیں۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Quran Kareem Mein Farmaiye Gaye Usoolon Se Hi Haqeeqi Riyasat Madinah Ka Qiyam Mumkin Ho Ga . by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 7,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah