Featured Events


اگر صاحب ایمان حق پر کھڑا ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے ہلا نہیں سکتی۔


اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ سے محبت جب تک تمام محبتوں سے بالا نہ ہو اس وقت تک ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔جب تک ہم اپنے قلب کی گہرائی سے اللہ کو وحدہ لاشریک نہیں مانیں گے اس وقت تک ہم دردر پر سجدہ ریز ہوتے رہیں گے اور در در کی ٹھوکریں ہمارے مقدر میں رہیں گی۔آج بھی اگر ہم آپ ﷺ سے محبت کو اولیت پر لے آئیں تو اس قید سے آزاد ہو کر مقصد حیات کو پا سکتے ہیں۔ 
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ماہانہ اجتماع کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارا معیاریہ ہونا چاہیے کہ بحیثیت اُمتی اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے ان میں جو بہتر ہے اُس کا چناؤ کریں۔ہم نے اگلے پانچ سال کے لیے حکمرانوں کا چناؤ کرنا ہے۔اپنی زندگیوں کو خالص اللہ کی رضا کے لیے بسرکریں۔اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں۔اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔بندہ مومن جہاں بھی ہو وہاں کے ملکی قوانین پر عملدرآمد کرے اور ہمارا ہر عمل دوسروں کے لیے امن و سلامتی کا سبب ہو۔آج کے بیان میں دارالعرفان ڈھاکہ سے بھی براہ راست احباب شامل تھے۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی نے سالکین سے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا۔فرمایا کہ اللہ کریم تبلیغ کا وہ پہلو دے جو ہمارے کردار سے عیاں ہو۔اس کے علاوہ ڈھاکہ کے نئے ساتھیوں نے حضرت جی کی ظاہر ی بیعت بھی کی۔
آخر میں انہوں نے سالکین کوذکر قلبی کرایا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Agar sahib imaan haq par khara ho jaye to duniya ki koi taaqat usay hila nahi sakti . - 1

محبت رسول کے تقاضے (ماہانہ اجتماع دارالعرفان منارہ)

Watch Mohabbat e Rasool SAW key Taqaze (Mahana Ijtima) YouTube Video

محبت رسول کے تقاضے (ماہانہ اجتماع دارالعرفان منارہ)


اعمال کی بنیاد

Watch Amaal ki Bunyad YouTube Video

حضرت محمد ﷺ کا زمانہ انسانیت کی معراج ہے


آج وطن عزیز میں دین کے نام پر مختلف تخریب کی جا رہی ہے جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ہمارے اعمال کی بنیاد خالص اللہ کی رضا کے لیے ہوتو پھر اس کے نتائج عملی طور پر نظر آئیں گے۔اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کھوٹ کہاں پر ہے۔ہمیں ہر ایک کو اپنا اپنا عملی قدم ملک کی تعمیر کے لیے اُٹھانا ہوگا۔جہاں صاحب اقتدار اور صاحب اختیار روزمحشر جواب دہ ہوں گے وہاں ہم سب بحیثیت انفرادی بھی اپنے ایک ایک عمل کا حساب دے رہے ہوں گے۔کیونکہ ہم پر حکمران ہمارے اعمال کے مطابق ہی مسلط ہوتے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب!
  انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں ہمارے حلیے اسلامی،لباس اسلامی،مساجد میں جگہ نہیں ملتی،حج و عمرہ پر بے انتہا رش ہے  لیکن کسی کو کسی پر اعتبار نہیں ہے۔مفادات کی جنگ ہے کبھی کشمیر کے نام پر اور کبھی فلسطین کے نام پر مختلف قسم کے احتجاج ہوتے ہیں۔اور اب انتخابات کے نام پر لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔یہ سب کسی طرح بھی انسانیت کی ہمدردی،ملک کی خیر خواہی کے لیے نہیں ہے۔بلکہ اپنی شہرت اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ہوتا ہے۔کیونکہ ہمارے کسی بھی احتجاج اور ہڑتا ل سے کشمیری مسلمانوں یا فلسطین کے مسلمان بھائیوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔  آج اگر مسلمان قوم اپنی بنیاد جو کہ نبی کریم ﷺ نے عطا فرمائی ہے اس پر آ جائیں اور اپنے اعمال خالص اللہ کی رضا کے لیے اختیار کریں تو ان شاء اللہ ہمارے الفاظ میں وہ طاقت ہوگی جو مسلمان حکمرانوں میں ہوا کرتی تھی۔
  یاد رہے کہ کل بروز ہفتہ اتوار دارالعرفان منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ تشریف لائیں گے اور شیخ المکرم حضرت جی مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ میں خطاب فرمائیں گے اور خصوصی دعا بھی ہو گی۔تمام احباب کو اس بابرکت پروگرام میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔
Hazrat Mohammad SAW ka zamana insaaniyat ki mairaaj hai - 1

بارگاہ نبوی ﷺ کی حاضری اللہ کریم کا بہت بڑا انعام ہے


 بارگاہ نبوی ﷺ کی حاضری اللہ کریم کا بہت بڑا انعام ہے اور اس راہ کے مسافر کو اگر تکلیفیں بھی آئیں تو وہ اس عطا کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں اور یا د رکھیں روضہ اطہر ﷺ پر حاضری میں آداب و حدود وقیود کا تعین کا ایسے ہی خیال رکھا جائے جیسے آپ ﷺ کی حیات مبارکہ میں تھا۔
 حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا اویسیہ عمرہ گروپ کے شرکاء اور دیگر مدینہ منورہ میں آئے احباب و خواتین سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد ہے اور اگر مسلمان پوری طرح متحد ہو جائیں تو ان شاء اللہ اس وقت دنیا میں جو مسلمانوں پر مختلف طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس  تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔وزارت حج کا عمرہ زائرین اور حج پر آنے والے لوگوں کے لیے بہترین انتظامات کرنا یہ ایک بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔سعودی حکومت کا حرمین شریفین کی توسیع اور اس میں شب و روز ہزاروں افراد کی انتھک محنت قابل ستائش ہے۔ہم اس کی بہت زیادہ قد ر کرتے ہیں۔
  مدینہ منورہ میں حضرت شیخ المکرم نے سعودیہ کی بہت بڑی درس گاہ جس میں پوری دنیا سے 25000 ہزار سے زائد طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں کا دورہ کیا اور سعودی حکومت کی دینی تعلیمات کی  خدمات کو سراہا۔ سلسلہ عالیہ کے سالکین کی بڑی تعداد جو کہ پوری دنیا سے اپنے شیخ کی معیت میں عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ مدینہ منورہ میں زیارات کے ساتھ ساتھ صحبت شیخ سے بھی مستفید ہوئے۔ حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی نے سالکین کی روحانی تربیت کرتے ہوئے ان کے اسباق بھی آگے کرائے جو کہ بہت بڑی خوش بختی ہے۔
Bargaah Nabwi SAW ki haazri Allah kareem ki bohat bara inaam hai - 1

اویسیہ گروپ کے پوری دنیا سے آئے بڑی تعداد میں ذائرین نے اپنے شیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں اجتماعی عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کی


 اویسیہ گروپ کے پوری دنیا سے آئے بڑی تعداد میں ذائرین نے اپنے شیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں اجتماعی عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کی۔مطاف لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔سالکین سلسلہ عالیہ اپنی شیخ کی والہانہ محبت میں عمرہ مبارک کی سعادت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے تشریف لائے۔اور ہر روز اپنے شیخ کے ساتھ عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
  یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی 15 روزہ  دورے پر سعودیہ عرب میں موجود ہیں جہاں عمرہ مبارک کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صحبت شیخ میں سالکین کی تربیت فرما رہے ہیں اور ذکر قلبی کے موضوع پر لیکچر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ظاہری بیعت بھی ہو رہی ہے۔
Owaisiah group ke poori duniya se aaye barri tadaad mein Zaireen ne apne Sheikh hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan MZA ke sath mecca mkrmh mein ijtimai omra mubarak ki Saadat haasil ki - 1

آداب رسالت صلی اللہ علیہ وسلم (ماہانہ اجتماع )


آداب رسالت صلی اللہ علیہ وسلم (ماہانہ اجتماع )

Watch Adab e Resalat SAW (Mahana jtima) YouTube Video

ملک پاکستان کلمہ حق کے نام پر وجود میں آیا ہے۔دنیا کی کوئی طاقت اس کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتی یہ ان شاء اللہ قائم رہے گا۔


 ہم ہر مسئلے کا حل اغیار سے پوچھتے ہیں اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے جو احکامات ہمیں عطا فرمائے ہیں ان پر بحث و مباحثہ کرنا بے ادبی ہے ہمیں بحث کی نہیں بلکہ ان احکامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے. آج ہمارے پاس نبی کریم ﷺ کے ارشادات موجود ہیں لیکن ہم نے ان پر عمل چھوڑ دیا اس حکم عدولی نے ہمیں اغیار کے آگے ذلیل و رسوا کر دیا ہے۔جب تک مسلمان اپنے بھولے ہوئے سبق پر واپس نہیں آئیں گے اُس وقت تک ہم ذبح ہوتے رہیں گے اور یہ مظالم ہم پر ڈھائے جاتے رہیں گے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے ہم سب کو اختیار دیا ہے کہ ہم صحیح راہ کا انتخاب کریں۔قیام صلوۃ کا اہتمام کریں اپنی اولاد کو دینی احکامات کا پابند بنائیں کیونکہ ہم سب اس وطن عزیز کی ایک اکائی ہیں اور ہمارا ہر مثبت عمل اس کی تعمیر کے لیے ہوگا۔وطن عزیز قیامت تک قائم رہے گا دنیا کی کوئی طاقت اس کو ختم نہیں کر سکے گی۔سلسلہ عالیہ سے منسلک احباب دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں اور دنیا میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ذکر قلبی اور کیفیات قلبی بندہ مومن کو اللہ کے روبرو کر دیتے ہیں۔ذکر الٰہی سے عبادت میں خلوص اور خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے۔اس سخت سردی کے موسم میں احباب کا یہاں آنا صرف اور صرف دین اسلام اور اپنی تربیت کے لیے ہے جہاں تہجد سے لے کر رات گئے تک کے ذکر و اذکار شامل ہیں ۔
  آخر میں انہوں اُمت مسلمہ کے اتحاد اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Mulik e Pakistan kalma haq ke naam par wujood mein aaya hai. duniya ki koi taaqat is ka baal bhi beka nahi kar sakti yeh Insha Allah qaim rahay ga . - 1