Featured Events


علماء مشائخ کا کردار معاشرے کو مثبت راہ پر چلانے کے لیے نہایت اہم ہے۔اور آپ کی اس کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ڈاکٹر عارف محمود علوی صدر پاکستان


 علماء مشائخ کا کردار معاشرے کو مثبت راہ پر چلانے کے لیے نہایت اہم ہے۔اور آپ کی اس کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں۔  ڈاکٹر عارف محمود علوی صدر پاکستان
 معاشرے میں باہم اتفاق واتحاد اور فروعی اختلافات کے خاتمے کے لیے ہم کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان
ہمارا مشن ہے کہ ایسے افراد معاشرے کو دئیے جائیں جو اعمال و کردار کے لحاظ سے سنت خیر الانعام کے پابند ہوں۔ اسی مشن کی تکمل کے لیے حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ نے صقارہ ایجو کیشن سسٹم متعارف کرایا۔ جس میں پڑھنے والے طلباء دین اور دنیا کے علوم حاصل کر رہے ہیں تا کہ جب وہ عملی زندگی میں قدم رکھیں تو ایک بہترین کردار کے مالک ہوں۔ اس کے علاوہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہر ماہ ملک کے مختلف پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز  ہزاروں کی تعداد میں مستحق افراد کا مفت معائنہ کرتے ہیں اور مفت ادویات بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ 
  انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اس کے اس شعبہ پر اگر توجہ دی جائے اور دوبڑ ی فصلیں سال میں لی جائیں تو ان شاء اللہ غریب کے لیے روٹی کا نوالہ سہل رہے گا۔صدر پاکسان نے کہا کہ مسجد اور ممبر کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے اور یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے جو پیغام آپ قوم کو دینا چاہیں دے سکتے ہیں۔
  یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان کے ہمراہ صاحبزادہ شہید اللہ اعوان اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان الاخوان امجد اعوان بھی تھے
Ulama Mashaiykh ka kirdaar muashray ko masbet raah par chalanay ke liye nihayat ahem hai. aur aap ki is ke liye koshishen qabil tehseen hain. Dr Arif Mahmood alvi Saddar-e-Pakistan - 1

توکل

توکل کی کیفیت نصیب ہو جائے تو زندگی آسان ہو جاتی ہے 
The state of Tuwakal,indeed,makes life serene,
Tuwakkal  - 1

اولاد کی تربیت

Watch Aulad ki Tarbiyat YouTube Video

پاکستان میں کونسا خزانہ ہے

Watch Pakistan mein kon sa Khazana hai YouTube Video

عبادات

اللہ کریم سے جب تعلق کمزور ہوتا ہے تو عبادات بوجھ لگنی شروع ہو جاتی ہیں ۔
Performing the rituals of worship feels like a burden, when our connection with AllahTa,ala Weakens. 
Ibadaat - 1

اللہ اللہ

اللہ اللہ کرنے سے قرب کا احساس بیدار ہوتا ہے 
The remembrance of Allah Allah ! awakens the feeling of Qurb within US.
Allah Allah - 1

حق

جہاں حق کی طلب نہیں ہوتی وہاں صرف دنیا کی طلب رہ جاتی ہے ۔
Where there is no longing for the truth, only a lust for the world remains.
Haq - 1

ریاست مدینہ کے اصول ( ماہانہ اجتماع)


قرآن کریم میں فرمائے گئے اصولوں سے ہی حقیقی ریاست مدینہ کا قیام ممکن ہوگا۔


ریاست مدینہ کے وہ اصول جو نبی کریم ﷺ نے نافذ فرمائے وہی اصول اپنا کر یورپ اور مغرب ہم سے آگے نکل گئے اور ہم دعوی ایمانی کے باوجو د ان اصولوں کو چھوڑ کر پیچھے رہ گئے۔اللہ کریم نے ریاست مدینہ کے دس اصول قرآن کریم میں ارشاد فرمائے جن سے ایک خوبصورت معاشرہ کی تشکیل ہو سکتی ہے۔جہاں جہاں جس نے بھی ان اصولوں کو چھوڑ ا تو پھر اُس معاشرے میں افراتفری ہی پھیلی۔آج ہم ریاست مدینہ کی بات تو کرتے ہیں لیکن وہ اصول نہیں اپنا رہے۔جس دن ہم نے ان اصولوں کو اپنے معاشرے پر نافذ کردیا اس دن اس ملک کو ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاست بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر سالکین کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ صرف دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی معاشرے میں پھیلی بے حیائی اور برائی سے بچا جا سکتا ہے کہ ہمیں ان اخلاقیات کو اپنانے کی ضرورت ہے جو دین اسلام نے فرمائی ہیں۔والدین کے حقوق ان کا احترام،اولاد کی وہ تربیت جس کا حکم ہمیں قرآن کریم فرماتا ہے اس گمراہی کے دور میں ایسی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام دشمن عناصر اپنی پوری قوت کے ساتھ اس کام پر لگے ہیں کہ شیطنت کو کن کن ذرائع سے لوگوں تک پہنچایا جائے۔ برائی پھیلانے کے لیے ہر فورم استعمال کیا جا رہا ہے تو اس دور میں جتنا کوئی اسلام کے اندر آتا جائے گا،جتنا کوئی اسلام کی تعلیمات کو اپنائے گا وہ اسلام دشمن عناصر کی ان چالوں سے محفوظ رہے گا اللہ کریم اس کی حفاظت فرمائیں گے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ عبادات کو خالص اللہ کی رضا کے لیے اپنائیں۔اللہ کریم کے ساتھ سودے بازی نہ کریں کہ میں نماز پڑھوں تا کہ میری مشکلات حل ہو جائیں،فلاں وظیفہ پڑھو ں تا کہ رزق میں اضافہ ہو۔بلکہ اپنے اللہ کریم کے حضور اس لیے سربسجود ہوں کہ اس کی مہربانی اس نے ہمیں پیدا فرمایا اور پھر اپنی عبادت کے لیے پسند فرمایا یہ بھی اس کا احسان ہے کہ بندگی نصیب فرمائی۔تو اللہ اللہ کرنے سے بندہ میں خلوص پیدا ہوتا ہے جس سے اس کی عبادات خالص ہوتی ہیں اور شرف قبولیت کو پہنچتی ہیں۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Quran kareem mein farmaiye gaye usoolon se hi haqeeqi riyasat madinah ka qiyam mumkin ho ga . - 1

دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع دارالعرفان منارہ

Watch Mahana Rohani Ijtima Dar ul Irfan Munara YouTube Video
Mahana Rohani Ijtima Dar ul Irfan Munara - 1
Mahana Rohani Ijtima Dar ul Irfan Munara - 2
Mahana Rohani Ijtima Dar ul Irfan Munara - 3
Mahana Rohani Ijtima Dar ul Irfan Munara - 4
Mahana Rohani Ijtima Dar ul Irfan Munara - 5
Mahana Rohani Ijtima Dar ul Irfan Munara - 6