Featured Events


جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم ایبٹ آباد


نبی آخر الزماں محمد الرسول اللہ ﷺ کا زمانہ سب زمانوں سے افضل ترین زمانہ ہے


آج وقت نے ہمیں آپ ﷺ کے مبارک زمانہ سے دور کر دیا ہے اس دوری کے سبب ہمارے ہر عمل میں انحطاط اس حد تک در آیا ہے کہ ہمارا اظہار محبت عشقِ رسول ﷺ کے دعووں میں رواجات درآئے ہیں۔حالانکہ امتی کا رشتہ سب سے اعلی اور افضل ہے جو ہمیں ان حدودو قیود کا درس دیتا ہے جس کا حکم قرآن مجید میں اللہ کریم نے ارشاد فرمایا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بارکلب فوارہ چوک پر جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ پر خطاب۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہاں خانہ دل پر غور کریں کہ ہم ایک ایک عمل کو آپ ﷺ کے ارشادات کے تناظر میں اختیار کریں۔ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ گزر رہا ہے اور ہم اپنی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی کی طرف گامزن ہیں۔ختم ِ نبوت ﷺ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کے کسی شعبے میں ایک دوسرے سے ضد نہ کی جائے بلکہ اس نازک موضوع پر تعاون کیا جائے ہمارا  ایمان ہے کہ امن کی اس عمارت میں آپ ﷺ و ہ آخری اینٹ ہیں جس سے اس عمارت کی تکمیل ہوئی۔اب کسی نئے نبی کی ضرورت نہ رہی۔بحیثیت مسلمان ہم اپنا نظریہ دین اسلام کے تحت رکھیں گے تو ہمیں اس کی کسی بھی کمی میں وہ درد محسوس ہو گا جو ہمیں عزیز ترین شئے کے نقصان پر ہوتا ہے۔
  آخر میں کیفیات قلبی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان برکات کا حصول اتنا ہی ضروری ہے جتنا ظاہری علم اور تعلیم کا حاصل کرنا ہے کیونکہ دلوں کی دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے ان کیفیات کا حصول لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس برستی بارش میں اظہار محبت کے لیے اکٹھے ہیں اللہ کریم ہمارا یہ مل بیٹھنا قبول فرمائے جس میں کثیر تعدادخواتین کی بھی ہے۔ پروگرام کے اختتام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے ظاہری بیعت کی اور اجتماعی دعا بھی ہوئی۔
  یاد رہے کہ اس پروگرام میں صاحب مجاز پنڈی ڈویژن میجر غلام قادری،قائم مقام صاحب مجاز پشاور مقصود حسین،حیدر زماں صاحب مجاز ٹیکسلا،حکیم عبدالماجد جنرل سیکرٹری الاخوان پنجاب اس کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات امجد اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی  
Nabi aakhir-ul-zman Mohammad-ur-Rasool Allah SAW ka zamana sab zamanoon se afzal tareen zamana hai - 1

خشوع و خضوع

Watch Khashu-o-Khazoo YouTube Video

جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کوٹ ادو ڈیرہ غازی خاں

Watch Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan YouTube Video
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 1
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 2
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 3
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 4
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 5
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 6
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 7
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 8
Jalsao Besat Rehmat Alam SAW Kot Addu DG Khan - 9

جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کھرغربی کوٹ ادو


ہماری ضروت ہے کہ ہم دینِ اسلام پر عمل پیرا ہوں اور اپنی غلطیوں سے توبہ کر کے پلٹ آنے کا ارادہ کریں


 حضرت محمد ﷺ کی اطاعت کرنے کا بہت بڑا انعام ہے جس کا وعدہ اللہ کریم نے قرآن مجید میں فرمایا ہے۔ان کو روز قیامت آپ ﷺ کا ساتھ نصیب ہوگا اور اس کے علاوہ صدیقین،شہداء اور صالحین کی معیت نصیب ہوگی۔ یہ ہماری ضروت ہے کہ ہم دینِ اسلام پر عمل پیرا ہوں اور اپنی غلطیوں سے توبہ کر کے پلٹ آنے کا ارادہ کریں تو اللہ کریم گناہوں کو نیکیوں میں بدل دیں گے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان  کھر غربی کوٹ ادو  ڈیرہ نور ربانی کھر ڈیرہ غازی خاں میں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب!
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ﷺ سے اظہار محبت کی محافل ضرور سجائیں لیکن اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ آپ ﷺ وہ ہستی ہیں جنہوں نے روز قیامت تمام نبیوں پر شہادت دینی ہے۔ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ ان محافل میں باوضو تشریف لائیں درود شریف سے زبان تر ہو اور اپنی باجماعت نماز کا خیال رکھتے ہوئے ان محفل کا انعقاد کریں۔ایسا کوئی عمل نہ کریں جو بے ادبی کے زمرے میں آ جائے یہاں نتیجہ کے طو ر پر ایک بات عرض کروں گا کہ جب بندہ آپ ﷺ سے اظہار محبت کرتا ہے اگر وہ سچا ہو تو اسے اللہ کریم سے ایک خاص تعلق مع اللہ نصیب ہوتا ہے اس کا حساب اللہ کے خاص بندوں کے ساتھ ہو گا۔
  اس بابرکت محفل کا انعقاد ملک نور ربانی کھر کرتے ہیں اورایم این اے محمد رضا ربانی کھر بھی اس پروگرام کی میزبانی میں ساتھ ہوتے ہیں اور ہر آنے والے مہمان کا خصوصی طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔ یہ پروگرام 3 دن جاری رہتا ہے۔تیسرے دن حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خصوصی خطاب فرماتے ہیں اور اجتماعی دعا بھی ہوتی ہے۔میں میاں حفیظ الرحمان بورلہ،ایم پی اے میاں عالم دار قریشی،حاجی محمد امین،حاجی عبدالرحمان مغل،ملک خالد کھر سابقہ ناظم،محترم بشارت،ملک غلام مرتضے کھر دڑے سے،غلام عباس شاہ ایڈووکیٹ،رائے عبدالرحمان کے علاوہ علاقہ کے معززین اور عاشقان رسول ﷺ کی  بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

Hamari zarurat hai ke hum Deen Islam par amal pera hon aur apni ghaltion se tauba kar ke palat anay ka iradah karen - 1

جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم ڈیرہ غازی خاں

Watch Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan YouTube Video
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 1
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 2
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 3
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 4
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 5
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 6
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 7
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 8
Jalsa Besat Rehmat Alam SAW Dera Ghazi Khan - 9

جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم ڈیرہ غازی خاں


بندہ مومن کا آپ ﷺ سے اظہار محبت اس کی حیات کا سبب ہے


 آپ ﷺ کو مبعوث فرما کر اللہ کریم نے مومنین پر احسان فرمایا۔آپ ﷺ مخلوق کا تزکیہ فرماتے ہیں اور آیات قرآنی تعلیم فرماتے ہیں۔آپ ﷺ کی بعثت مومنین کے لیے خاص رحمت ہے۔حضرت محمد ﷺ سے اظہار محبت ایسا ہوکہ یہ باہم اتحاد و اتفاق کا سبب بنے۔کیونکہ یہ محبت یہ عشق بندہ مومن کو حیات بخشتا ہے۔یہ وہ رشتہ ہے جسے موت بھی نہیں توڑ سکتی۔شرط یہ ہے کہ عشق خالص ہو۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ربیع الاول مبارک کی نسبت سے ڈیرہ غازی خاں میں بہت بڑے جلسہ سے خطاب!  
  انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں ہر شعبہ میں ملاوٹ در آئی ہے اس کو خالص کرنے کے لیے ضروت اس امر کی ہے کہ کیفیات نبوی ﷺ اختیار کی جائیں۔یہ وہ برکات ہیں جن کو قلوب میں اتارنے سے نہاں خانہ دل پاک ہو جاتا ہے۔حق موجود ہے بات تلاش کی ہے کہ کوئی متلاشی ہو کہ ہم اللہ کے حضور معافی مانگتے ہوئے وہ جذبہ مانگیں جس کی ابتداء تو ہے لیکن انتہا نہیں۔ صبح شام اپنے اللہ کریم کو یاد کرو باقی ساری راہیں وہ کھول دے گا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول ہمارے دلوں پر دستک ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں کتنے ایماندار ہیں ہمارا ہر عمل کیا حدودِ شرعی کے اندر ہے یا کہ اس میں ہم اپنی مرضی کر رہے ہیں ہماری غمی خوشی عین دین کے مطابق ہے یا رواجات کی نذر ہو چکی ہے کیا ہم اپنے نفس کی تسکین کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔آج سے یہ ابتداء کریں کہ اُٹھائے ہوئے ہر قدم کو دیکھا جائے اورامور خوانگی سے لے کرصاحب اختیار تک ہر ایک کو راہنمائی دین اسلام سے لینے کی ضرورت ہے۔
  یاد رہے کہ یہ عظیم  الشان پروگرام سلطانیہ بنکیوٹ ھال ڈیرہ غازی خاں میں منعقد ہو ا جس کا اہتمام سلسلہ عالیہ ڈیر ہ غازی خاں کے ذمہ داران جن میں اشفاق قریشی ڈویژنل صدر،سیکرٹری اطلاعات محمد اکبر صدیقی،صاحب مجاز سیف اللہ اور دیگر عہدیداران نے کیا۔اس پروگرام میں اظہر خورشید فیصل آباد،حکیم عبدالماجد جنرل سیکرٹری پنجاب اور امجد محمود اعوان سیکرٹری انفارمیشن نے خصوصی شرکت کی۔
  آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا فرمائی گئی۔ 

Bandah momin ka aap SAW se izhaar mohabbat is ki hayaat ka sabab hai - 1

جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم ٖفیصل آباد